ہر وقت چارجنگ پر مت لگائیں
ڈاکٹر روز کہتی ہیں کہ ’جب آپ اپنی بیٹری چارج کر رہے ہوتے ہیں تو ایسے میں اگر واقعی گرمی ہے تو آپ مزید حرارت پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ کا فون چارج ہوتا ہے تو یہ زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔‘
اسے دھیان سے رکھیں
وہ کہتی ہیں کہ ’اسے براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھنے سے مدد مل سکتی ہے۔ اسے اپنی کار میں مت چھوڑیں، جتنا ہو سکے سائے میں رکھیں۔ اگر ہو سکے تو اسے پنکھے کے سامنے رکھیں۔‘
اسے ہلکا رکھیں
یہ بات یہ فون کے اندرونی اور بیرونی دونوں سطحوں پر لاگو ہوتی ہے۔ اگر آپ نے اسے کسی کیس میں رکھا ہے تو اس سے باہر نکالیں اور ان تمام فنکشنز کو بند کر دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ ڈکٹر روز کہتی ہیں کہ ’اگر آپ جی پی ایس استعمال نہیں کر رہے ہیں، اگر آپ چیزیں استعمال نہیں کر رہے ہیں، تو اسے بند کر دیں۔ کیونکہ آپ جتنی کم چیزیں استعمال کریں گے، آپ جتنی کم توانائی استعمال کریں گے، اتنی ہی کم گرمی پیدا ہو گی۔‘
کم پاور موڈ
آپ جتنی کم پاور استعمال کریں گے، آپ کا فون اتنا ہی بہتر ہو گا۔ ’کبھی کبھی اگر آپ کا فون واقعی مشکل میں ہے تو اسے چند منٹ کے لیے بند کر دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے دوبارہ آن کریں۔‘ لیکن اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج یا فریزر کا استعمال نہ کریں۔۔۔ ’اسے برف کے تھیلے میں نہ رکھیں، کیونکہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔‘ درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلیاں فون کے لیے واقعی خراب ہو سکتی ہیں اور برف سے اس میں پانی کے گھس جانے کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر روز کا کہنا ہے کہ فون میں زیادہ گرمی کے میکانزم بنائے گئے ہیں تاکہ انھیں ’خود کو تباہ کرنے سے روکا جا سکے، جو کہ واقعی گرمی میں ہو سکتا ہے۔‘
منیش پانڈے
بی بی سی نیوز بیٹ
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments