Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

اینڈرائیڈ فون پر سست انٹرنیٹ سے پریشان؟ تو مسئلے کا آسان حل جانیں

اپنے اینڈرائیڈ فونز میں ویب براؤزنگ کے لیے فائر فوکس استعمال کرتے ہیں، سام سنگ انٹرنیٹ یا گوگل، کئی بار ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن اچھا ہونے پر بھی ڈیوائس کی اسپیڈ کم ہے۔ اگر اکثر براؤزر پر پیج لوڈنگ میں کافی وقت لگتا ہے تو اس مسئلے کی ممکنہ وجہ ڈیٹا ہو سکتی ہے۔ لگ بھگ سب کو معلوم ہے کہ ہر وقت جس پر آپ وزٹ کرتے ہیں، ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، جو اکثر اوقات مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اس صورت میں اکثر وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس براؤزر پر تیزی سے لوڈ ہوتی ہیں۔ مگر اس ڈیٹا پر زیادہ وقت تک توجہ نہ دی جائے تو یہ کوکیز اور کیشے کی بھرمار کا باعث بنتا ہے جس سے براؤزنگ کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ویب سائٹس کوکیز کو آپ کی براؤزنگ ہسٹری ٹریک کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں اور اس ڈیٹا کو وہ ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ تو بہتر ہے کہ اس ڈیٹا کی صفائی کا معمول طے کر لیں اور ہر 10 سے 15 روز میں ایسا کر لیں۔

اس کا طریقہ کار جان لیں۔
گوگل کروم
اینڈرائیڈ ڈیوائس میں گوگل کروم کو اوپن کر کے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں سے ہسٹری اور پھر کلیئر براؤزنگ ڈیٹا کے آپشن پر جائیں۔ اس کے علاوہ کرمو سیٹنگز مینیو پر پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کریں اور وہاں سے براؤزنگ ڈیٹا کلیئر کریں۔ کروم میں بیسک اور ایڈوانسڈ سیٹنگز کی سہولت بھی موجود ہے جن کا مقصد براؤزنگ ہسٹری، کوکیز اور سائٹ ڈیٹا اور کیشڈ امیجز اور فائلز کو کلیئر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ گزشتہ 24 گھنٹے سے گزشتہ 4 ہفتوں کی ہسٹری کو کلیئر کرنے کے ٹائم رینج آپشن کو بھی سیلکیٹ کر سکتے ہیں۔

سام سنگ انٹرنیٹ
گوگل کروم کے برعکس سام سنگ کے براؤزر میں کیشے اور کوکیز ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز ایپ میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سیٹنگز کو اوپن کر کے ایپس پر جائیں اور وہاں سام سنگ انٹرنیٹ پر کلک کرکے اسٹوریج کے آپشن کا انتخاب کریں۔ اسٹوریج میں نیچے اسکرول کرنے پر کلیئر کیشے اور کلیئر ڈیٹا کے الگ الگ آپشنز نظر آئیں گے۔ کلیئر کیشے پر کلک کرنے سے اس کی تو فوری صفائی ہو جائے گی مگر کلیئر ڈیٹا کے انتخاب پر ایک پروموٹ ایپ کے تمام ڈیٹا کے ڈیلیٹ ہونے سے خبردار کرے گا، جس میں فائلز، سیٹنگز، اکاؤنٹس اور ڈیٹا بیسز شامل ہیں۔ یعنی یہ صرف کوکیز تک محدود نہیں بلکہ ہر قسم کے ڈیٹا کو صاف کرتا ہے اور براؤزر بالکل نیا ہو جاتا ہے۔

فائر فوکس
گوگل کروم کی طرح فائر فوکس کی اینڈرائیڈ ایپ میں ڈیٹا کی صفائی کے لیے اسے اوپن کریں۔ وہاں تھری ڈاٹ مینیو پر جا کر سیٹنگز اور وہاں نیچے اسکرول کرتے ہوئے ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا کا انتخاب کریں۔ فائر فوکس سب سے زیادہ آپشن فراہم کرنے والا براؤزر ہے جس کے ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا مینیو میں اس وقت اوپن ٹٰبز، براؤزنگ ہسٹری، سائٹ ڈیٹا، سائٹ پرمیشنز اور ڈاؤن فولڈز کے ساتھ کوکیز اور کیشے کو ڈیلیٹ کرنے کے آپشنز ہوتے ہیں۔ ایک اور آپشن ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا آن کوئٹ ہے یعنی جب بھی براؤزر استعمال کرنے کے بعد بند کریں گے تو ڈیٹا صاف ہو جائے گا، یہ آپشن بھی سیٹںگز میں موجود ہوتا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments