Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

فون چارج نہیں ہو رہا ؟ تو خرچہ کرنے سے پہلے یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں

ایسی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن کے باعث آپ کا اینڈرائیڈ فون یا آئی فون چارج نہیں ہوتا۔ جیسے چارجنگ پورٹس پر زنگ لگنے سے لے کر کیبل خراب ہونا، مگر چارجنگ پورٹ میں ایک مسئلہ بہت عام ہوتا ہے۔ اب چاہے وہ آئی فون کی لائٹننگ پورٹ ہو یا اینڈرائیڈ کی یو ایس بی سی پورٹ، جو مٹی بھرنے سے بلاک ہو جاتی ہیں اور کیبل درست طریقے سے فٹ نہیں ہوتی۔ فون کی چارجنگ پورٹ پر کوئی کور نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں وہاں مٹی اور دیگر کچرا بہت آسانی سے جا کر اکٹھا ہونے لگتا ہے۔ آغاز میں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ مٹی اور کچرا جمع ہونے لگتے ہیں اور چارجنگ کیبل لگانے پر ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں اور بتدریج چارجنگ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ کے پاس فون کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور بتدریج چارجنگ میں مسائل سامنے آرہے ہیں تو اس کے پیچھے پورٹ میں موجود مٹی وجہ ہو سکتی ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کا حل بہت سادہ ہے۔

اس کے لیے ٹوتھ پک یا کوئی بھی پتلی اور لمبی چیز لیں جس کو پورٹ کے اندر ڈالا جاسکے، لکڑی یا پلاسٹک کی ہو تو بہتر ہے تاکہ پورٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔ اپنے ٹول کو چارجنگ پورٹ کے اندر ڈالیں اور آخر تک لے جائیں اور پھر نرمی سے کھرچنا شروع کریں۔ آئی فون میں آگے پیچے کھرچنا ہو گا جبکہ یو ایس بی سی پورٹ میں چارجنگ کنکٹر کے ارگرد ایسا کرنا ہو گا، یہ کنکٹر پورٹ کے وسط میں ہوتا ہے۔ کھرچنے سے جلد وہاں جمع ہونے والا کچرا ڈھیلا ہو جاتا ہے اور اسے پورٹ سے نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں کہ پورٹ کے اندر کتنی مقدار میں کچرا موجود تھا اور ہاں نرمی سے پورٹ کے اطراف کو کھرچنا مت بھولیں مگر خیال سے۔ جب کافی مقدار میں کچرا باہر آجائے تو پھر چارجنگ کیبل کو ایک بار پھر لگا کر دیکھیں کہ اب مسئلہ تو نہیں ہو رہا۔ زیادہ امکان تو یہی ہے کہ چارجنگ شروع ہو جائے گی اور ایسا نہ ہو تو ایک بار پھر کچرا نکالیں اور پھر چارج کریں۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر کوئی حل جیسے نئی کیبل یا چارجر کو خریدنے کا فیصلہ کریں

بشکریہ ڈان نیوز
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments