Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

آپ اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں ؟

خبر رساں اداروں کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ سے جہاں موبائل صارفین کو بہت زیادہ سہولت میسر ہے وہیں ایک نئی مشکل نے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جبکہ کسی کو بھی کوڈ دینے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہو گیا ہے اور اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ماہرین نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست یا جاننے والے کے نام سے میسج میں کوڈ مانگا جائے تو ہرگز جواب نہ دیں کیونکہ میسج پر کسی کو کوڈ دیتے ہی آپ کا واٹس ایپ ہیک کر لیا جائے گا۔

واضح رہے فروری 2019 میں پاکستانی صارفین کے متعدد اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے جس پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا تھا اور موبائل اپیلی کیشن استعمال کرنے والوں کو تاکید کی تھی کہ وہ حفاظتی سیکیورٹی فیچرز استعمال کریں۔ دوسری جانب گزشتہ برس دسمبر میں بھی واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے جس پر پی ٹی اے نے واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کر کے پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی تھیں تاکہ ان سب اکاونٹس کو محفوظ بنایا جاسکے۔ خیال رہے اگرآپ کے کسی بھی رابطے والے نمبر سے آپ کو واٹس ایپ پر ایک پیغام آتا ہے جس میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس کوڈ غلطی سے بھیج دیا گیا ہے اور اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس رابطے نمبر پر واپس بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس نمبر کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے گا، احتیاط لازم ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments