Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے تیار

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور ماڈلز کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ درحقیقت امریکی پابندیوں کے نیتجے میں کمپنی کا اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر بہت زیادہ سکڑ چکا ہے جبکہ نئے فونز کی تیاری کے لیے اسے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی پابندیوں کے نیتجے میں ہواوے فونز گوگل سروسز و ایپس سے محروم ہو گئے جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ ہواوے کی جانب سے 2021 سے چین میں اینڈرائیڈ کے مقابلے پر تیار کیے گئے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پیش کیے جارہے ہیں۔ اب چینی کمپنی نے ہارمونی او ایس سے لیس فونز عالمی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ہواوے کے کنزیومر بزنس کے سربراہ ڈیرک یو نے بتایا کہ کمپنی کے عالمی صارفین کو 2022 میں ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم دستیاب ہو گا۔ یہ پہلی بار تھا جب ہواوے کے ایک اہم عہدیدار نے ہارمونی او ایس کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے بارے میں بات کی۔ ابھی کمپنی کی جانب سے چین سے باہر اس کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائیڈ پر مبنی ای ایم یو آئی 12 سسٹم اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ڈیرک یو کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے ہارمونی او ایس پر منتقل ہونے پر ڈیوائسز کی مجموعی کارکردگی 10 فیصد بہتر ہو جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہارمونی او ایس 3.0 پر پہلے ہی کام جاری ہے جس کا بیٹا ورژن اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ہواوے عہدیدار نے ہارمونی او ایس کی عالمی دستیابی کے لیے کسی مخصوص تاریخ یا مہینے کے بارے میں نہیں بتایا۔ ہواوے نے باضابطہ طور پر 2 جون کو ہارمونی او ایس سسٹم کو جاری کیا تھا اور چین میں ابھی 15 کروڑ سے زیادہ صارفین اسے استعمال کررہے ہیں اور کمپنی کو توقع ہے کہ سال کے اختتام تک یہ تعداد 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ 

بشکریہ ڈان نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments