Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

اسمارٹ فونز کے دلچسپ پوشیدہ آپشنز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

آج تقریباً سبھی کے پاس اسمارٹ فونز ہیں لیکن بہت کم لوگ اس کے تمام آپشنز سے واقف ہوں گے اور آپشنز بھی ایسے جو آپ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔

1) ملٹی ٹاسکنگ اسکرین
یہ آپشن کئی کاموں کو ایک ساتھ کرنے میں مدد دیتا ہے یعنی 2 ایپلیکیشنز کو آپ بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ سیٹنگز میں اباؤٹ فون میں جا کر ڈیویلپر آپش پر کلک کریں اور نیچے اسکرول کرتے ہوئے force activities to be resizable پر آجائیں اور اسے activate کر دیں۔ اینڈروئیڈ اسکرین کے نیچے 3 بٹنز میں سے ایپس والا بٹن دبائیں اور جو ایپس آپ بیک وقت استعمال کرنا چاہ رہے ہیں اسے drag کرتے ہوئے مقرر کردہ جگہ لے آئیں۔

2) ایپ لاک
اس کیلئے لوگ لاک ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ فون میں بلٹ-اِن آپشن موجود ہوتا ہے۔ آپ سیٹنگ میں جائیں اور اسکرین پننگ آپشن کو آن کر دیں، اپنا پاسورڈ لگائیں پھر اس کے بعد اس ایپ کو کھولیں جو آپ کے دوست و احباب استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد اسکرین کے نیچے دیئے گئے ایپس بٹن کو دبائیں، نیچے سیدھے ہاتھ پر پن کا آئکن بنا آرہا ہو گا۔ اسے دبا دیں۔ اب آپ کے دوست و احباب صرف اسی ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں اور اسے اسکرین سے نہیں ہٹا سکتے۔ جب تک آپ اپنا پاسورڈ نہیں لگائیں گے۔

3) بار بار فون کو اَن-لاک کرنے جھنجٹ
خوش قسمتی سے اینڈروئیڈ فونز میں اسمارٹ لاک آپشن پرانے وقتوں سے ہے۔ اس میں 3 قسم کے آپشن ہیں جن کی مدد سے جب تک فون آپ کے پاس رہے گا اس وقت تک فون اَن لاک رہے گا۔ سیٹنگز میں جائیں اور سیکورٹی اینڈ پاسورڈ پر کلک کریں۔ اسمارٹ لاک کا آپشن نظر آرہا ہو گا۔ اس میں باڈی ڈٹیکشن کو استعمال کر سکتے ہیں یعنی اَن لاک کے بعد جب تک فون آپ کے پاس رہے گا، لاک نہیں ہو گا۔ اسی طرح سے ٹرسٹد فیس میں آپ کا چہرہ فرنٹ کیمرے سے شاخت ہونے کے بعد اَن لاک رہے گا۔

4) تمام نوٹیفیکیشن کو کلیئر کرنے کی غلطی
جب آپ اسکرین پر آئی نوٹیفیکیشن کو صاف کر دیتے ہیں تو آخر میں آپ کی نظر ضروری نوٹی فیکیشن پر پڑتی ہے لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اسکرین پر انگلی دبائے رکھیں۔ widgets کا آپشن کھل جائے گا۔ اس میں سیٹنگ کے widget کو سلیکٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس میں نوٹی فیکیشن لاگ کا آپشن آرہا ہو گا۔ یہاں سے آپ پرانی نوٹی فیکیشن کو دیکھ سکتے ہیں۔

5) وائی فائی ڈائریکٹ
بلوٹوتھ سے فائلز شیئر کرنے کی جھنجٹ اب ختم کریں اور وائی فائی ڈائریکٹ کو استعمال کریں۔ اس میں فاصلے کی بھی پریشانی نہیں ہوتی جیسے بلوٹوتھ میں ہوتی ہے۔ اس کیلئے سیٹنگز میں جائیں اور کنیکشن آپشن پر کلک کریں۔ وہاں جب آپ وائی فائی آپشن کو کھولیں گے تو وائی فائی ڈائریکٹ کا آپشن آپ کو دے رہا ہو گا۔ اسے آن کردیں۔ اب ہر فائل آپ وائی فائی ڈائریکٹ سے شیئر کر سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments