واٹس ایپ کی جانب سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد کئی صارفین اب اس میسجنگ ایپ کے استعمال سے چھٹکارا پانے کا سوچ رہے ہیں۔ فیس بک کی اس ایپ سے متعلق مختلف قیاس آرئیاں سامنے آرہی ہیں جو صارفین کو اسے ان انسٹال کرنے پر غور کیلئے مجبور بھی کر رہی ہیں۔ میسجنگ ایپس کے صارفین نے ایک جانب تو دوسری ایپس کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے، لیکن واٹس ایپ سے مکمل آزادی کیسے حاصل کی جائے یہ ان کا دردِ سر بنا ہوا ہے۔ واٹس ایپ کو ان انسٹال کرنے سے پہلے آپ اپنا ڈیٹا محفوظ بنایا جائے جس میں چیٹ، فوٹوز اور ویڈیوز وغیر شامل ہیں۔
لہٰذا انھیں اپنی فون میموری میں علیحدہ سے محفوظ کر لیں، یہاں چیٹ کو سیو کرنا آسان نہ ہو تاہم ایسے میں ویڈیو اور فوٹوز کو بچایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد بھی واٹس ایپ کو اَن انسٹال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا جائنٹ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس سے آپ کا ڈیٹا شیئر ہوتا رہے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے واٹس ایپ سے اپنے اکاؤنٹ کو پہلے ڈیلیٹ کریں اور جب ایسا ہو جائے تو اس کے بعد واٹس ایپ کو اَن انسٹال کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.



0 Comments