Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

واٹس ایپ کے بند اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کی خدمات کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کر دیا جائے جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہوں تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم اب اس نئے فیچر کے تحت آپ پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 1 ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلی کیشن میں ایک نئے ٹول ’ بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔ بین ریویو کی مدد سے ایسے استعمال کنندگان جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہو گیا ہے تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کو نظرثانی رپورٹ بھیجنے کا اہل بناتا ہے۔ استعمال کنندہ اس رپورٹ میں بین ہونے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات بھی شامل کر سکتا ہے۔

آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہو جائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔ واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائز لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی۔ اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد استعمال کنددہ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کر سکیں گے، لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہو گی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ بیٹا نے اس فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔ استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہو گا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ بی ٹا کے تحت تکمیل کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آںے والی اپ ڈیٹ میں شامل ہو گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments