گوگل نے مختلف ممالک میں سفر کرنے والوں اور اجنبی زبانوں سے پریشانی اٹھانے والوں کے لیے ایک زبردست ایپ پیش کر دی ہے جسے ’گوگل انٹرپریٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سروس گوگل نے اسمارٹ فون کے لیے پیش کی ہے جو اس سے قبل اسمارٹ اسپیکر اور ڈسپلے کے لیے پیش کی گئی تھی۔ حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں ترجمہ کرنے والی یہ سروس اب شروع ہو چکی ہے اور بہ یک وقت اینڈروئیڈ اور آئی او ایس فون کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ سروس گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتی ہے۔
اسے چلانے کے لیے گوگل اسسٹنٹ سے صرف اتنا کہیے : ’ہے گوگل بی مائی جرمن ٹرانسلیٹر‘ (گوگل میرے جرمن مترجم بن جاؤ)، اور گوگل انگریزی سے جرمن ترجمہ کرنے لگے گا۔ اس کےلیے انگریزی میں جملہ کہیں اور گوگل اسے جرمن زبان میں ترجمہ کر کے اسپیکر سے آواز کے ذریعے ظاہر کرے گا۔ اس طرح کل 44 زبانوں میں ایک دوسرے کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے جن میں عربی، چیک، ولندیزی، فرانسیسی، جرمن، یونانی، اردو (ہندی)، اطالوی، انڈونیشیائی، کوریائی، منڈارین، تھائی، ہسپانوی، یوکرینی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ اس کے اسمارٹ فیچر گفتگو کو جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں لیکن اس کے لیے موبائل آن لائن رکھنا ضروری ہو گا۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.




0 Comments