Mobile Phone

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

چینی موبائل کمپنی ہواوے نے 6 جی پر تحقیق شروع کر دی

چین کی موبائل کمپنی ہواوے نے 6 جی پر تحقیق شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں اپنے آر اینڈ ڈی سینٹر میں ٹیکنالوجی پر کام کا آغاز کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے کیلئے 5 جی ٹیکنالوجی مشکلات کا باعث بنی کیونکہ امریکا نے اس کی وجہ سے بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہواوے فائیو جی اور دیگر کمیونیکشن انفراسٹرکچر میں سیکیورٹی خامی پر مبنی بیک ڈور تیار کر سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔


خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہواوے نے آر اینڈ ڈی سینٹر میں 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کر دی ہے۔ کمپنی 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر تحقیق کو آگے بڑھا رہی ہے۔
فی الحال آغاز ہے کیونکہ ہواوے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 6 جی ٹیکنالوجی 2030ء سے قبل کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر 6 جی نیٹ ورک اور ممکنہ اپلیکشنز پر کام کر رہی ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments