کیا آپ کو اکثر ناقص رفتار والے انٹرنیٹ کنکشن کا سامنا ہوتا ہے جو ذہنی تناﺅ میں اضافے کا باعث بنتا ہے؟ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار پاکستان میں کیسی ہے وہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ یقیناً اکثر اس کی وجہ راﺅٹر کی سیٹنگز یا کمپنی کی جانب سے ناقص سروس کی فراہمی ہو سکتی ہے مگر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کے گھر کی کچھ چیزیں وائی فائی کنکشن کو متاثر کر دیتی ہیں۔ جی ہاں راﺅٹر کو چند چیزوں کے قریب یا ان پر ہی رکھ دینا وائی فائی سگنلز کو متاثر کر کے انٹرنیٹ کی رفتار کم کر دیتا ہے۔ یہاں جانیں کہ گھر کی کونسی اشیا وائی فائی کی دشمن ہوتی ہیں۔
دھاتی سطح اور فرنیچر
دھاتی یا میٹل سطح کنڈکٹر ہوتی ہے یعنی بجلی جذب کر سکتی ہیں، اب وائی فائی الیکٹرو میگنیٹک (برقی مقناطیسی) لہریں خارج کرتا ہے تو گھر میں کوئی بھی دھاتی سطح یا چیز ان لہروں کو پھیلنے سے روکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر کا انٹرنیٹ کنکشن مسائل سے پاک رہے تو یہ ضروری ہے کہ راﺅٹر کو میٹل کے قریب نہ رکھیں۔
اینٹیں اور پتھروں کی دیوار
کچھ اقسام کی دیواریں وائی فائی سگنل روکتی ہیں، جیسے ماربل، سیمنٹ، کنکریکٹ، پلاسٹر اور انتٹیں وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ 2 منزلہ گھروں میں رہنے والے افراد کو عموماً سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کا سامنا کسی ایک منزل میں ہوتا ہے، اس مسئلے کا حل راﺅٹر کو دیوار سے دور کسی کھلی جگہ پر رکھنا ہے۔
شیشے
آئینے میں ہمارا عکس دکھانے کے لیے جو میٹریل استعمال ہوتا ہے وہ راﺅٹر سے خارج ہونے والی لہروں کو بھی پلٹا دیتا ہے، یعنی آئینہ ایک ڈھال کی طرح کام کر کے انٹرنیٹ کنکشن کو باﺅنس کر دیتا ہے، اگر آئینہ راﺅٹر کے قریب ہو تو وائی فائی سگنل کمزور اور غیرمستحکم ہو سکتے ہیں۔
فریج اور واشنگ مشین
ایک عام اصول ہے کہ ایسی برقی مصنوعات جو پانی کی گردش کرتی ہوں وہ وائی فائی سنگلز کے لیے زیادہ دوستانہ مزاج نہیں رکھتیں۔ پانی وائرلیس لہروں کی کچھ توانائی کو جذب کر لیتا ہے جس سے انٹرنیٹ کنکشن کا معیار متاثر ہوتا ہے۔
آرائشی روشنیاں
رنگارنگ ایل ای ڈی آرائشی لائٹس بھی گھر میں کمزور وائی فائی سگنل کا باعث بن سکتی ہیں، ان لائٹس میں ایسی چپس ہوتی ہیں جو ایک مقناطیسی میدان بناتی ہیں جو راﺅٹر سے خارج ہونے والی برقی لہروں کو متاثر کرتی ہیں۔
مائیکرو ویو
مائیکرو ویو ایسی ڈیوائس ہے جس کا فریکوئنسی اسپیکٹرم وائی فائی سے ملتا جلتا ہے، اگر راﺅٹر مائیکرو ویو کے قریب ہو تو بہتر ہو گا کہ اسے مائیکرو ویو سے اوپر کسی جگہ رکھ دیں تاکہ مائیکرو ویو انٹرنیٹ کنکشن کو متاثر نہ کر سکے۔
وائرلیس سگنلز والی ڈیوائسز
بلیوٹوتھ اسپیکر بھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں، یا اگر بے بی مانیٹرز کا استعمال کرتے ہیں تو بھی وائی فائی روٹر کو اس سے دور رکھیں۔
بشکریہ ڈان نیوز
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.




0 Comments