اسمارٹ موبائل فون بنانے والی جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے رواں برس فروری میں ایس سیریز کے تین فونز استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا یہ فون کمپنی کے اب تک کے سب سے بہترین فونز ہیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ چوں کہ یہ تینوں فونز کمپنی کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ریلیز کیے گئے، اس لیے انہیں سب سے منفرد کر کے پیش کیا گیا۔ اور اب تک سام سنگ گلیکسی 10، گلیکسی 10 پلس اور گلیکسی 10 اے کو ہی کمپنی کےسب سے بہترین فون سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حال ہی میں جنوبی کورین کمپنی نے ایک نئے فون بنانے کے لیے حقوق دینے والی کمپنی میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فون کے ماڈل کا نام بتائے بغیر حقوق حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے حقوق کے لیے دی جانے والی درخواست اور اب تک لیک ہونے والی سام سنگ کے فون کی پہلی تصویر سے لگتا ہے کہ یہ فون ’بارڈر لیس‘ ہو گا. یعنی فون میں کوئی بارڈر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی اسکرین فل ڈسپلے ہو گی۔ اب تک سامنے آنے والی معلومات اور تصاویر کے مطابق کمپنی اس فون کو ’گلیکسی ایس 11‘ کا نام دے سکتی ہے۔ رپورٹس ہیں کہ اس فون میں کمپنی پہلی بار 64 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا دے گی جب کہ اس میں ایک سے زائد کیمرے دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
اس فون کو نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جو فائیو جی اور ممکنہ طور پر سکس جی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔
سام سنگ الیون میں بھی فنگر پرنٹ سینسر فیچر دیا جائے گا، تاہم ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارڈر لیس ہونے کی وجہ سے اس فون میں اہم فیچرز نہیں ہوں گے۔ بارڈر لیس ہونے کی وجہ سے اس فون کے کونے اور باڈی دیگر فونز کے مقابلے باریک بنائے جانے کا امکان ہے اور چوں کہ بارڈر لیس شیپ میں اسکرین فون کے بیک سائیڈ سے بلکل ملی ہوئی ہو گی، اس لیے اس فون میں ’ہیڈ فون‘ جیک نہ دیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ممکن ہے کہ اس فون میں وائرلیس ہیڈ فون فیچر دیا جائے، ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ فون وائرلیس چارچر فیچر کے ساتھ ہو گا، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

0 Comments