Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

چینی کمپنی کا پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی بدولت پوری دنیا صرف ایک کلک پر موجود ہے تاہم کچھ ایسے ممالک اب بھی اس سہولت سے محروم ہیں، ایسے ہی ممالک اور خاص طور پر مفت انٹرنیٹ کے حصول کی خواہش کرنے والے افراد کیلئے چینی کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چینی کمپنی کا کہنا کہ وہ 2026 تک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے۔ اس ضمن میں پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا، 2020 میں مزید 10 اور 2026 تک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جا سکے گا جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جا چکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ آن لائن ہو گئے ہیں۔ لنک شیور نامی کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کر کے بہت شہرت کما چکی ہے اوراب چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے وہ سیٹلائٹ نظاموں پر کام کر رہی ہے ، اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 43 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments