Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

اب اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ مہینے میں صرف دو بار چارج کریں

اگر آپ موبائل اور لیپ ٹاپ کی بیٹری کو بار بار چارج کر کے تنگ آچکے ہیں تو اب آپ کی اکتاہٹ ختم ہونے والی ہے کیوں کہ سائنس دان ایسی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جسے مہینے میں صرف دو بار چارج کرنا ہو گا۔ تحقیقی جریدے سائنس میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائنس دان فلورائیڈ بیٹری بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جسے ایک بار چارج کرنے کے بعد دو ہفتے تک دوبارہ چارج کرنے سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ فلورائیڈ بیٹری کی تیاری کے لیے دنیا کے بہترین ادارے کالٹیک اور جیٹ پاپولیشن لیبارٹری، ناسا، ہنڈا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری کے ماہرین کیمیا کی ایک ٹیم نے برسوں شبانہ روز محنت کی۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور 2005ء میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کیمیا کے پروفیسر رابرٹ گربس نے بتایا کہ فلورائیڈ آئن بیٹری مروجہ لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں 8 گنا طاقت ور ہوتی ہیں اور انہیں 15 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ فلورائیڈ آئن بیٹریز موجودہ لیتھیم بیٹریز کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک چارج رہتی ہیں۔ گو ابھی یہ بیٹری ابتدائی مراحل میں ہے تاہم سائنس دانوں کو حیران کن نتائج ملے ہیں اور یہ بیٹری جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ 1970ء میں بھی سائنس دان فلورائیڈ آئن بیٹری بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس کی تیاری میں ٹھوس اجزاء استعمال کیے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ بیٹریاں صرف بلند درجہ حرارت پر ہی کام کر پاتی تھیں چنانچہ سائنس دانوں کی یہ کوشش ناکام رہی۔

اس بار سائنس دان اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے اور پہلی مرتبہ ایسی فلورائیڈ آئن بیٹری تیار کر لی ہے جو کمرے کے درجہ حرارت پر بھی بہترین طریقے سے کام کرے گی۔ سائنس دان اس ایجاد سے توانائی اور وقت میں بچت کے لیے پُرامید ہیں جب کہ عوام کو بھی ایسی ہی بیٹری کا بے تابی سے انتظار تھا جسے بار بار چارج کرنے کی زحمت نہ اُٹھانا پڑے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments