Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

سام سنگ اور ہیواوے کے درمیان دلچسپ جنگ

چینی کمپنی ہیواوے اور سام سنگ کے درمیان لگتا ہے کہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرانے کی جنگ کے ساتھ اب دنیا کے پہلے ڈسپلے ہول کیمرے والی ڈیوائسز کو پہلے پیش کرنے کا مقابلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے اس طرح کا فون گلیکسی اے 8 کی شکل میں دسمبر کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اب ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیواوے جنوبی کورین کمپنی سے پہلے اس قسم کی ڈیوائس پیش کر سکتی ہے۔
موبائل فونز کمپنیوں کی لیکس سامنے لانے والے معروف ٹوئٹر اکاﺅنٹ آئس یونیورس نے ہیواوے کے ایک ایسے اسمارٹ فون کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں فرنٹ کیمرہ ڈسپلے میں ایک ہول میں دیا گیا ہے۔

اس تصویر میں ہیواوے کا لوگو ٹاپ پر موجود ہے تاہم دیگر تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں، مگر یہ ممکنہ طور پر نووا 4 ہے۔ ٹوئیٹ کے مطابق چینی کمپنی اس فون کو تیار کر رہی ہے اور تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فل اسکرین ہونے کے ساتھ نوچ سے پاک ہو گا۔ اس کے بائیں کونے میں یک گول سوراخ موجود ہے جس میں سے لائٹ خارج ہو رہی ہے اور اس میں یہ ان ڈسپلے کیمرہ دیا جائے گا۔ ہیواوے کے اس فون کی تیاری کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب سام سنگ کے اسی طرح کے ڈیزائن والے گلیکسی اے 8 کی لیک تصاویر کچھ عرصے پہلے سامنے آئیں۔

گلیکسی اے 8 میں انفٹنی او ڈسپلے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ اس جنوبی کورین کمپنی نے کچھ عرصے پہلے پیٹنٹ کرایا تھا۔ گلیکسی اے 8 کی لیک تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6.4 انچ ڈسپلے دیا جائے گا، اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، سام سنگ کا ون یو آئی سسٹم کو اینڈرائیڈ 9 سے ملایا جائے گا جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری بھی موجود ہو گی۔ یہ فون ممکنہ طور پر 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج ہو گی جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکے گا۔ گلیکسی اے 8 کے بیک پر 3 کیمرے دیئے جانے کا بھی امکان ہے جس میں سے ایک 24 میگا پکسل، دوسرا 10 میگا پکسل جبکہ تیسرا 5 میگا پکسل کا ہو گا جبکہ فرنٹ ہول میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments