دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون بہت جلد متعارف ہونے والا ہے۔ جی ہاں چینی کمپنی شیاؤمی دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ رواں برس کے شروع میں سونی اور سام سنگ نے اپنے، اپنے 48 میگا پکسل اسمارٹ فون سنسرز متعارف کرائے تھے تاہم کسی فون میں سب سے زیادہ میگاپکسل کا ریکارڈ نوکیا لومیا 1020 کے پاس تھا جس میں 41 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا۔ حال ہی میں ہیواوے نے میٹ 20 پرو اور پی 20 پرو میں 40 میگا پکسل کیمرے دیئے اور اب لگتا ہے کہ میگا پکسل کی جنگ پھر شروع ہو رہی ہے اور شیاﺅمی نیا ریکارڈ بنانے والی ہے۔
شیاؤمی کے صدر لین بن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک فون کی کلوزاپ تصویر ہے اور اس پر 48 میگا پکسل کیمرہ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش نمایاں ہیں۔ یہ تو واضح نہیں کہ اس فون میں کتنے کیمرے دیئے جائیں گے مگر تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون کے بیک پر اوپری بائیں کونے پر ہو گا۔ شیاؤمی کے صدر نے فون کی تفصیلات تو نہیں بتائیں مگر یہ ضرور کہا کہ یہ فون جنوری میں متعارف ہو گا۔ اگر ایسا ہوا تو شیاؤمی کے حصے میں دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز آجائے گا جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر یہ سونی یا سام سنگ میں سے کسی کا تیار کردہ ہو گا۔ بہت زیادہ روشنی میں بھی 48 میگا پکسل ریزولوشن ہموار ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ تفصیلات غائب نہیں ہوں گی۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.


0 Comments