Mobile Phone

6/recent/ticker-posts

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون سنگل چارج پر 2 دن تک چلے

نوکیا نے اپنا نیا اسمارٹ فون 8.1 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فون متعدد رنگوں جیسے بلیو، اسٹیل، سلور، کاپر، آئرن اور ہائیبرڈ اسٹیل میں دستیاب ہو گا۔ نوکیا نے اسے ایسا پریمیئم فون قرار دیا ہے جو مناسب داموں میں صارفین کو دستیاب ہو گا۔ اس فون کے ڈسپلے پر بھی آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے اور یہ نوکیا 7.1 کا زیادہ بہتر ورژن ہے جس میں فیچرز اور کارکردگی کا اچھا امتزاج دیا گیا تھا۔ اس نئے فون کا ڈیزائن بھی نوکیا 7.1 سے ملتا جلتا ہے تاہم کچھ چیزوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس فون میں 6.18 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، اینڈرائیڈ 9 پائی، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پیور ڈسپلے کو ایچ ڈی آر 10 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ گوگل لینس سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے جبکہ بیک پر 13 اور 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو کہ زئیس آپٹکس اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے۔ 'خالص' اینڈرائیڈ ون سپورٹ کو اس فون کی خاصیت ہی سمجھی جا سکتی ہے کیونکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس 3 سال جبکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس 2 سال تک فوری صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ اور یہ ایسے فون کے لیے انتہائی زبردست ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے سام سنگ کے لیے گلیکسی نوٹ 9 سے 50 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہو۔

اس فون میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری 18w فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگ چارج پر اعتدال میں رہ کر استعمال کرنے پر یہ فون 2 دن تک چل سکتا ہے۔ اس کی قیمت 452 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں آئندہ ماہ مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments